ابنا: سنی اور شیعہ علماء کا لبنان میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں اہلسنت اور شیعہ علماء نے سلفی وہابی افکار کو عالم اسلام کے لئے باعث ننگ و عار قراردیتے ہوئے سلفی افکار کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اجلاس میں بلاد شام کے اہلسنت علماء اتحاد کے سربراہ ڈاکٹر شیخ توفیق بوطی، رہبر معظم کے اعلی مشیر آیت اللہ تسخيری، مجمع جہانی تقریب مذاہب کے سربراہ آیت اللہ اراکی ، اہلسنت امور میں ایرانی صدر کے مشیر مولوی اسحاق مدنی اور جامعہ الازہر کے استاد ڈاکٹرمنصور محمود احمد کریمہ نے شرکت کی۔ یہ اجلاس بیروت میں ایرانی سفیر کی قیام گاہ پر منعقد ہوا۔اس اجلاس میں جامعہ الازہر کے استاد ڈاکٹرمنصور محمود احمد کریمہ نے اپنے خطاب میں سلفی وہابی فکرکی مذمت کی اور اسےمنحرف فکر قراردیتے ہوئے کہا کہ جامعہ الازہر کے دوش پر اس قسم کے منحرف افکارکا مقابلہ کرنے کے لئے اہم ذمہ داری عائد ہے اور سلفی وہابی افکار دین اسلام اور نبی کریم (ص) کی تعلیمات اور سیرت کے بالکل خلاف ہے۔ اس اجلاس میں شام، مصر، اردن، عراق، افغانستان ملائشیاء ، روس، بحرین، تاتارستان ، برطانیہ، آسٹریلیا، ساحل عاج، ترکی، عمان اور ایران کے علماء نے شرکت کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
4 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 437256
مصر کے سب سے بڑے اسلامی ادارے جامعہ الازہر کے ایک استاد نے سلفی وہابی افکار کو عالم اسلام کے لئے ننگ و عار کا باعث قراردیتے ہوئے سلفی وہابی منحرف افکار کا مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔